21 اپریل، 2020، 10:21 PM

عالمی برادری کو جموں کشمیر کے عوام کے درد کا احساس کرنا چاہیے

عالمی برادری کو جموں کشمیر کے عوام کے درد کا احساس کرنا چاہیے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو خود لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے سے اب کشمیریوں کی تکالیف اور درد کا احساس کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹوؤیٹر بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو خود لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے سے اب کشمیریوں کی تکالیف  اور درد کا احساس کرنا چاہیے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترطبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وبا کے دوران لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، غالباً اقوام عالم اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بھارتی حکومت کے بدترین جبر کا سامنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں یہ غیرانسانی سیاسی و عسکری کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سےبغیرکسی طبی،مالی،مواصلاتی اورغذائی امدادکےجاری ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ بھارت میں مودی حکومت ہندو توا کا  نسل پرست نظریہ نافذ کررہی ہے اور اسن ے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کررکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  حکومت کا جبر و تشدد جاری ہے اور عالمی برادری کو اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

News Code 1899590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha