سورج کی تپش سے کورونا وائرس کے خاتمہ کے بارے میں متضاد نظریات

امریکی ماہرین کے مطابق سورج کی تپش کورونا وائرس کو جلد تباہ کرسکتی ہے جبکہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ گرمیوں میں بھی کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ماہرین کے مطابق سورج کی تپش کورونا وائرس کو جلد تباہ کرسکتی ہے جبکہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ گرمیوں میں بھی کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی سرکاری لیبارٹری کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سورج کی تپش کے ساتھ ہی کورونا وائرس کا خاتمہ ہو سکے گا۔ ادھر امریکی محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی غیر مطبوعہ معلومات پر بات نہیں کر سکتے۔ جس سے لوگ غلط اور غیر حقیقی نقطہ نظر قائم کریں، دوسری طرف بعض  ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں بھی کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان نہیں۔

News Code 1899581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =