7 اپریل، 2020، 5:47 PM

پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کابل میں گردوارے پر ہونے والے حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی کوشش کو گمراہ کن قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کابل میں گردوارے پر ہونے والے حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی کوشش کو گمراہ کن قراردیا ہے۔ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ کابل میں گردوارے پر ہونے والے حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش انتہائی گمراہ کن اور قابل مذمت ہے۔  پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کابل میں گردوارہ پر دہشتگرد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات مسترد کرتا ہے۔  ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے سرکاری سرپرستی میں چلائی جانیوالی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بھارتی کوششیں انتہائی گمراہ کن اور قابل مذمت ہیں۔ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان گردوارہ حملے کی پہلے ہی شدید مذمت کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں یہ منظم رپورٹس پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی منظم مہم آشکار ہے۔

News ID 1899222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha