3 اپریل، 2020، 11:50 AM

پاکستان میں حسینی زائر نے اپنا پلازما کورونا وائرس کے مریضوں کو ہدیہ کردیا

پاکستان میں حسینی زائر نے اپنا پلازما کورونا وائرس کے مریضوں کو ہدیہ کردیا

پاکستان میں حسینی زائر یحیی جعفری نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلیے اپنا پلازما عطیہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں حسینی زائر یحیی جعفری نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلیے اپنا پلازما عطیہ کردیا۔ ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کا چلڈرن اسپتال کراچی میں حسینی نوجوان زائر  یحیی جعفری اور ان کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس پر تین محاذ پر لڑ رہے ہیں، بچاو، علاج اور معاشرے سے گھبراہٹ اور خوف کو ختم کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یحیی جعفری اپنے والدین کے ساتھ اپنا پلازما عطیہ کرنے آئے ہیں یہ پلازما کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی زندگی بچانے کے کام آئے گا، یحیی جعفری صحت یاب ہوکر ہمارے درمیان آج موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادہ تر پلازمہ نہیں لیا جاتا، صحت یاب ہونے والے وہ صحت مند افراد جن کی عمر 18 سے 50 سال کے درمیان ہے وہ پلازما دے سکتے ہیں، ہر مریض پر ہر دوا استعمال نہیں ہوسکتی، کچھ مریضوں پر کلوروکوئین کچھ پر ازتھرومائسین استعمال کر رہے ہیں۔

News ID 1899099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha