21 مارچ، 2020، 7:12 PM

پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 666 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 666 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 666 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 666 تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر کو متاثر کرنے والا کورونا وائرس اب پاکستان میں بھی کافی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد  666  تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں آج (بروز ہفتہ) تصدیق ہونے والے کیسز میں صوبہ سندھ سے 105، پنجاب سے 41، بلوچستان سے 12، خیبرپختونخوا سے 4 جبکہ گلگت بلستان سے 9 نئے کیسز شامل ہیں۔ اس طرح پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے  متاثرین کی تعداد اب تک 666 ہوگئی ہے، جس میں سندھ کے 357، پنجاب کے 137، بلوچستان کے 104، خیبرپختونخوا کے 27، اسلام آباد کے 10، گلگت بلتستان میں 30 اور ایک آزاد کشمیر کا ایک کیس شامل ہے۔

News Code 1898787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha