20 مارچ، 2020، 5:44 PM

پاکستان کا بھارت کی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک پکڑنے کا دعوی

پاکستان کا بھارت کی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک پکڑنے کا دعوی

پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے " ایف آئی اے" کی مدد سے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی " را " کے بڑے نیٹ ورک کو پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے " ایف آئی اے" کی مدد سے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی " را " کے بڑے نیٹ ورک کو پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انٹیلی جنس ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے افراد  " را"  کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں، ایس آئی یو سی آئی اے پولیس نے خفیہ ادارے کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو سراغ لگانے کے بعد کراچی کے علاقے کورنگی ، گلشن اقبال اور ضلع سینٹرل میں چھاپے مارکر 3 افراد  شاہد عرف متحدہ ، ماجد اور عادل انصاری کو گرفتار کرلیا، تینوں افراد کی نشاندہی پر جوہر آباد کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر بھاری تعداد میں کلاشنکوفیں، ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر، الیکٹرانک ڈیٹونیٹر اور مختلف ہتھیاروں کی گولیاں برآمد کرلیں۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ تینوں افراد  اے پی ایم ایس او کے سابق چیئرمین محمود صدیقی کے لیے کام کرتے تھے، محمود صدیقی کئی سال پہلے پاکستان سے فرار ہوکر بھارت بھاگ گیا تھا اور وہاں سے کراچی میں " را " کا نیٹ ورک چلارہا تھا، اس کام کے لیے وہ ایم کیو ایم لندن کے افراد کو استعمال کرتا تھا اور  ہنڈی کے ذریعے دہشت گردوں کو رقم بھی بھیجتا تھا۔

News Code 1898757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha