2 مارچ، 2020، 9:55 PM

امریکہ طالبان معاہدہ تیسرے دن خطرے میں پڑ گیا

 امریکہ طالبان معاہدہ تیسرے دن خطرے میں پڑ گیا

افغانستان میں طالبان کے ترجمان نے عارضی جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز کے خلاف آپریشنز کا دوبارہ سے آغاز کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یورو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ترجمان نے عارضی جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز کے خلاف آپریشنز کا دوبارہ سے آغاز کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل طالبان کے ترجمان نے کہا تھا کہ جب تک طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک انٹرا افغان مذاکرات میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ واضح  رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں  29 فروری کو امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدہ ہوا تھا جس کے خاتمہ کے امکانات نمایاں ہوگئے ہیں۔ ادھر امریکی وزير خآرجہ نے کہا ہے کہ کہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعض نکات خفیہ رکھے گئے ہیں۔ صرف کاغذ پر لکھے لفظوں کے پابند نہیں طالبان کا طرز عمل دیکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔  

News Code 1898296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha