امریکی وزیر خارجہ کی سعودی عرب کے ولیعہد سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو ریاض کے دورے پر ہیں، جہاں اس نے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو ریاض کے دورے پر ہیں، جہاں اس نے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے محمد بن سلمان کے ساتھ  اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں ریاض میں امریکی سفیر جان ابی زیڈ اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور ولیعہد کے بھائی بھی موجود تھے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کل سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی تھی ۔

News Code 1898029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =