19 فروری، 2020، 1:09 PM

انٹونیو گوٹرس کا بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار

انٹونیو گوٹرس کا بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئےمتنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کو مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر مبنی قراردیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئےمتنازع  شہریت ترمیمی ایکٹ کو مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر مبنی قراردیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئے شہریت ترمیمی ایکٹ سے مسلمانوں کی اکثریت سمیت 20 لاکھ افراد کے بے وطن ہونے کے خدشے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔  بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک پر تشویش سے متعلق سوال پر انٹونیو گوٹرس نے کہا کہ اس حوالے سے ذاتی طور پر تشویش ہے جب کبھی شہریت قوانین تبدیل کیے جاتے ہیں تو بے وطنی سے گریز اور دنیا کے ہر شہری کو کسی ملک کا شہری ہونے کو یقینی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

News ID 1897974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha