افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان معاہدے کا امکان

افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں امن معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں امن معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں امن معاہدہ ہوسکتا ہے جس کے بعد غیر ملکی افوج کے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے معاملات بھی طے پاسکتے ہیں۔ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو نے ٹیلیفون کیا اور طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں جاری پرتشدد کارروائیوں میں نمایاں کمی کی تجویز دی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

News Code 1897805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =