مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن محمد البخیتی نے صوبہ مآرب میں منصور ہادی اور سعودی اتحادی فوج کے کیمپ پر میزائل حملے کی ذمہ د اری قبول نہیں کی۔ انصار اللہ کے رکن نے کہا کہ اگر ہم نے یہ میزائل حملہ کیا ہوتا تو ہم ماضی کے حملوں کی طرح اسے بھی ضرور قبول کرتے ، لیکن ہم نے مارب میں فوجی کیمپ پر حملہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ مآرب میں سعودی اتحادی اور یمن کی مستعفی حکومت کے فوجی کیمپ پر میزائل حملے کے نتیجے میں 116 فوجی ہلاک ہوگئےجبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے صوبہ مآرب میں منصور ہادی اور سعودی اتحادی فوج کے کیمپ پر میزائل حملے کی ذمہ د اری قبول نہیں کی۔
News Code 1897194
آپ کا تبصرہ