12 جنوری، 2020، 12:08 PM

ایم کیو ایم کا پاکستان کی وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان

ایم کیو ایم کا پاکستان کی وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان

پاکستانی کی سیاسی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی کی سیاسی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہر مشکل مرحلے میں ساتھ دینے کا وعدہ پورا کیا ہے اور آئندہ بھی پورا کریں گے تاہم میرے وزارت میں بیٹھنے سے کراچی کی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی حکومت کے مطابق ڈیڑھ کروڑ ہے تاہم ہمارے مطابق 3 کروڑ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی نے 89 فیصد ٹیکس دیا ہے اور اسے اپنے پیسے مانگنے پڑ رہے ہیں۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ " کرتار پور کا جب معاملہ آیا تو ہم نے تعاون کیا تاہم جو شہر ہزاروں ارب دے چکا ہے اسے ایک ارب دینے کے لیے اتنی تکلیف ہوتی ہے" ۔ان کا کہنا تھا کہ " اگر پاکستان کا کوئی خفیہ آئین بنا ہوا ہے جو اس شہر کو کچھ دینے سے روکتا ہے تو ہمیں آگاہ کیا جائے" ۔

News ID 1896962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha