5 جنوری، 2020، 8:15 PM

عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے اخراج کی قراردادا منظور

عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے اخراج کی قراردادا منظور

شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے عراقی سرزمین سے امریکی فوج کے اخراج کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے عراقی سرزمین سے امریکی فوج کے اخراج کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ نے آج ایک ہنگامی اور فیصلہ کن اجلاس طلب کیا ۔ جس میں عراق کی سرزمین سے امریکی فوج کے اخراج اور انخلا کی قرارداد کو منظور کرلیا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی بھی موجود تھے جنھوں نے پارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔ عادل عبدالمہدی نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی آشکارا خلاف ورزی کررہا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ علاقائی سطح پر ہم امریکی پالیسیوں کے خلاف ہیں کیونکہ امریکہ کی پالیسیاں علاقائی ممالک کے مفادات کے خلاف ہیں۔

News Code 1896788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha