پرویز مشرف کسی بھی صورت میں غدار نہیں/ پاکستان کی 40 سال تک خدمت کی

پاکستانی فوج نے پرویز مشرف کی سزائے موت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کسی صورت بھی غدار نہیں انھوں نے پاکستان کی 40 سال تک خدمت کی اور پاکستان کے دفاع میں کئی جنگیں لڑی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جی ایچ کیو میں خصوصی کانفرنس کے بعد پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کسی صورت بھی غدار نہیں انھوں نے پاکستان کی 40 سال تک خدمت کی اور پاکستان کے دفاع میں کئی جنگیں لڑی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پرویز مشرف آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور صدر پاکستان رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے 40 سال سے زائد عرصہ پاکستان کی خدمت کی، ملک کے دفاع میں کئی جنگیں لڑیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا کہ جنرل پرویز مشرف کسی صورت بھی غدار نہیں ہوسکتے، خصوصی عدالت کی تشکیل اور کیس میں آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب ہے۔

News Code 1896277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =