نیوزی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 18 ہوگئی

نيوزی لينڈ کے جزیرے وائٹ آئی لينڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ریسکیو ٹیمیں اب بھی 2 افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نيوزی لينڈ کے جزیرے وائٹ آئی لينڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ریسکیو ٹیمیں اب بھی 2 افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو اسی مقام پر دیکھا گیا تھا تلاش کے دوران سیاحوں کی لاشوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 26 سیاح نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جس میں سے 20 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نيوزی لينڈ کے سیاحتی جزیرے وائٹ آئی لينڈ میں 48 کے قریب سیاح آتش فشاں پھٹنے کا منظر دیکھنے کیلیے آئے تھے تاہم آتش فشاں پھٹنے کے باعث موقع پر ہی 5 سیاح ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے تھے جب کہ متعدد سیاح لاپتہ ہوگئے تھے۔

News Code 1896199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =