نیوزی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سے 16 افراد ہلاک

نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 16 افراد میں سے 6 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 16 افراد میں سے 6 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ چند روز قبل نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 16 سیاح ہلاک اور 34 زخمی ہوئے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک 6 سیاحوں کی لاشوں کو نکال لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے مرنے والے افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کے وقت آتش فشاں کے قریب 50 کے قریب افراد موجود تھے اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جزیرے پر کسی کا بھی زندہ رہنا مشکل ہے۔

News Code 1896162

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =