نيوزی لينڈ کے سیاحتی جزیرے تش فشاں پھٹنے سے 5 افراد ہلاک

نيوزی لينڈ کے سیاحتی جزیرے وائٹ آئی لینڈ میں ایک آتش فشاں پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 سیاح ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نيوزی لينڈ کے سیاحتی جزیرے وائٹ آئی لینڈ میں ایک آتش فشاں پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 سیاح ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نيوزی لينڈ کے وائٹ آئی لينڈ کا آتش فشاں پھٹ گیا، قدرتی آفت کے وقت جزیرے پر 50 سے زائد سیاح موجود تھے۔ آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں 5 سیاح ہلاک ہوگئے۔ 23 سیاحوں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جن میں سے 7 سیاحوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اب بھی 22 سے زائد سیاح لاپتہ ہیں۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد شدت حدت کا حامل لاوا چاروں طرف پھیل گیا ہے جو سمندر کی جانب رواں ہے جس کے باعث امدادی کاموں کے لیے حالات سازگار نہیں تاہم ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

News Code 1896056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =