3 دسمبر، 2019، 5:42 PM

شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد

شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد

پاکستان میں قوی احتساب بیورو " نیب " لاہور نے پنجاب کے سابق وزير اعلی شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  میں قوی احتساب بیورو " نیب "  لاہور نے پنجاب کے سابق وزير اعلی شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔  نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں 13 پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔

News ID 1895902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha