3 دسمبر، 2019، 1:26 PM

امریکہ میں برف کے طوفان کے باعث نظام زندگی در و برہم

امریکہ میں برف کے طوفان کے باعث نظام زندگی در و برہم

امریکہ کی شمال وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں برف کے طوفان کے باعث نظام زندگی منجمد ہو کر رہ گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی شمال وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں برف کے طوفان کے باعث نظام زندگی منجمد ہو کر رہ گیا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوریگون میں 5 کروڑ سے زائد افراد ویدر الرٹ پر ہیں جبکہ نیویارک میں اسکول بند ہو چکے ہیں اور ڈکوٹا سے مشی گن تک مختلف حصوں میں 12 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔امریکی کے مطابق برف باری کے باعث ملک بھر میں 800 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ ساڑھے 6 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوگئی ہیں۔ برفانی طوفان کی وجہ سے ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ ائیر پورٹ پر گر کر تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ نیویارک کے شہر بفالو میں برف کے باعث طیارہ رن وے پر پھسل گیا۔ریاست میری لینڈ میں دھندکے باعث حد نگاہ کم ہونے سے ہائی وے پر 25 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

News ID 1895888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha