3 دسمبر، 2019، 10:40 AM

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گینگ وار ملزم ہلاک

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گینگ وار ملزم ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گینگ وار ملزم ہلاک ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گینگ وار ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے سنگولین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والا ملزم معراج عرف چھوٹو ہلاک ہو گیا۔ مقتول معراج کا تعلق زبیر چھوٹو گروپ سے تھا، جو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتول گینگ وار کارندے معراج عرف چھوٹو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

News ID 1895882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha