راولپنڈی میں فائرنگ سے سابق کونسلر ہلاک

پاکستان کے شہر راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہو گیا، جاں بحق کار سوار کی سابق کونسلر وحید انجم کے نام سے شناخت ہو ئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہو گیا، جاں بحق کار سوار کی سابق کونسلر وحید انجم کے نام سے شناخت ہو ئی ہے۔ پولیس کے مطابق چیکنگ کے لیے روکنے پر کار سوار نے اہلکار پر گاڑی چڑھا دی جس کے بعد ساتھی پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی۔زخمی پولیس اہلکار حبیب اختر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی پی او کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری ایکشن لیتے ہوئے 2 اے ایس آئی اور 3 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سی پی او نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعہ میں ملوث اے ایس آئی عمران خالد اور کانسٹیبل حبیب اختر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھر کلر سیداں میں جاں بحق ہونے والے سابق کونسلر وحید انجم کے ورثاء نے احتجاج کیا ہے۔

News Code 1895788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =