البانیہ میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 تک پہنچ گئی

مشرقی یورپی ملک البانیہ میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہو گئی، جبکہ 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی یورپی ملک البانیہ میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہو گئی، جبکہ 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق البانیہ میں 26 نومبر کو آنے والے 6اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے سے صورتِ حال تباہ کن ہے۔ زلزلے سے البانیہ کے شہر تیرانہ اور دریس متاثر ہوئے ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے۔ریسکیو کاموں میں ترکی، اٹلی، نارتھ مقدونیہ، سوئٹزر لینڈ اور یونان سمیت دیگر ممالک سے 56 امدادی کارکنان بھی حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ البانیہ میں 26 نومبر کو 6اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے تھے، گزشتہ روز تیرانہ اور دریس میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا تھا۔

News Code 1895768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =