افغانستان کے صوبے قندوز میں بم پھٹنے سے 15 افراد ہلاک

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔ افغان وزارتِ داخلہ نے اس دھماکے کا الزام طالبان پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں مرنے والے افراد میں تقریباً تمام کی تمام ہی خواتین اور کم عمر بچیاں تھیں۔ تاہم طالبان کی جانب سے اب تک اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

افغان حکام کے مطابق، گزشتہ شام ایک گاڑی میں عورتیں اور لڑکیاں سوار ہوکر شادی کی تقریب میں جارہی تھیں کہ گاڑی کے قریب ہی یہ بم دھماکہ ہوا جس سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں چھ خواتین، چھ لڑکیوں اور دو شیرخوار بچوں کے علاوہ گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

News Code 1895758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =