مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی ايئر ڈیفنس فورس نے صوبہ صعدہ کی فضائی حدود سے سعودی عرب کے جنگی طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی دفاعی میزائل سسٹم نے سعودی عرب کے جنگی طیارے ایف 15 کو تلاش کرلیا جس کے بعد سعودی جنگی طیارے صعدہ کی فضائی حدود سے فرار ہوگئے۔ اس نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی ايئر ڈیفنس نے صوبہ صعدہ کی فضائی حدود سے سعودی عرب کے جنگی طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
News Code 1895565
آپ کا تبصرہ