صدر روحانی کو ملائشیا کے دورے کی دعوت

ملائشیا کے صدر مہاتیر محمد نے ایرانی صدر روحانی کو ملائشیا کے دورے کی دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملائشیا کے صدر مہاتیر محمد کے خصوصی ایلچی اور ملائشیا کے نائب وزير خارجہ حاجی مرزوقی یحیی نے تہران میں  ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اس ملاقات میں ملائشیا کے نائب وزير خارجہ نے ملائشیا کے صدر مہاتیر محمد کی طرف سے ایرانی صدر روحانی کو ملائشیا کے دورے کی دعوت کا پیغام پیش کیا ۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے نائب وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات ،علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1895474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =