امریکی صدر ٹرمپ کی سپریم کورٹ سے اپیل/ ٹیکس گوشوارے ظاہر نہ کئے جائیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ٹیکس گوشوارے ظاہر ہونے سے روکے جائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ٹیکس گوشوارے ظاہر ہونے سے روکے جائیں۔ اٹارنی جنرل نے2011ء سے اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے ٹیکس گوشوارے طلب کیے ہیں، معاملہ قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ ہونے میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی ایوانِ نمائندگان میں گزشتہ روز شروع ہونے والی مواخذے کی سماعت جمعرات کو دوسرے روز بھی جاری رہی۔ امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات سے متعلق کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی سے اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برخواست کیا جائے یا نہیں۔ٹرمپ امریکہ کی حالیہ تاریخ کے تیسرے صدر بن گئے ہیں جنہیں مواخذے کی سماعت کا سامنا ہے۔

News Code 1895433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =