مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی ممالک کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں بد عہدی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں موجود اپنے کسی وعدے پر عمل کیا ہے تو بتائیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے چوتھے قدم پر تین یورپی ممالک کے رد عمل کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں یورپی ممالک کی تشویش کھوکھلی، بناوٹی اور بے معنی ہے اگر انھوں نے گذشتہ 18 مہینوں میںم شترکہ ایٹمی معاہدے کی کسی شق پر عمل کیا ہے تو بتائیں ۔ ورنہ کھوکھلی اور جھوٹی تشویش کا اظہار کرنے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ جواد ظریف نے کہا کہ ہم نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل بھی کیا اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی شق 36 کی روشنی میں اس سے خارج بھی ہورہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی ممالک کی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں بد عہدی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں موجود اپنے کسی وعدے پر عمل کیا ہے تو بتائیں۔
News ID 1895341
آپ کا تبصرہ