شمالی شام میں ترک فوجی گاڑی تباہ / ایک اہلکار ہلاک، 6 زخمی

شمالی شام کے علاقے میں گشت پر مامور ترک فوج کی گاڑی کے نزدیک بارودی مواد کے دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی شام کے علاقے میں گشت پر مامور ترک فوج کی گاڑی کے نزدیک بارودی مواد کے دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی شام کے علاقوں راس العین اور تل ابیض میں کردوں کے زیر تسلط علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے لیے ترک فوج پٹرولنگ کر رہی تھی، اسی دوران ترک فوج کی گاڑی کے نزدیک دیسی ساختہ بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمی فوجی اہلکاروں کو ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

News Code 1895056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =