پاکستانی فوج کا 27 فروری  سے اب تک 6 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 سے اب تک پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر 60 سے زائد بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)  میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 سے اب تک پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر 60 سے زائد بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ اسی عرصے میں پاکستان نے کئی بھارتی فوجیوں کو زخمی اور ان کے بنکرز کو تباہ کیا، آرٹلری گن (توپ خانوں)  کی پوزیشن کو بھی نقصان پہنچایا اور جگہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی ایئرفورس کے طیاروں کو مار گرایا جبکہ بھارتی فورسز نے خوف کے مارے اپنے ہی 2 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر حملے میں 44 پیراملٹری اہلکار ہلاک ہوگئے تھے اور بھارت کی جانب سے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا گیا تھا جبکہ پاکستان نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ 26 فروری کو بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی حدود میں در اندازی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مبینہ کیمپ تباہ کردیا۔

بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کو پاک فضائیہ نے ناکام بناتے ہوئے اور بروقت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا تھا۔ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فرسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔ پاکستان نے ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کرلیا تھا، جسے بعد میں جذبہ خیرسگالی کے تحت واپس بھارت کے حوالے کردیا گیا تھا۔

News Code 1894891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =