پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک

پاکستان میں ملتان روڈ پر ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ملتان روڈ پر ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق میانوالی کے علاقے ہیڈ پکہ کے قریب ملتان روڈ پر ایمبولینس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے فوری بعد ایمبولینس میں نصب گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کا شکار ایمبولینس مریض کو بھکر سے راولپنڈی لے جارہی تھی اور اس میں 3 بچے ،3 عورتیں اور 3 مرد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں ایمبولیینس میں سوار کوئی بھی شخص بچ نہ سکا۔ جاں بحق افراد کی شناخت ڈرائیور غلام حسین، محمد ندیم، محمد نوید، تاج بی بی ، مریداں بی بی، صبا ،جویریا، انشال اور ایان کے نام سے ہوئی ہے۔

News Code 1894750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =