سعودی عرب کے جنگي طیاروں کی یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر 50 بار بمباری

یمنی فوج کے ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر 50 بار بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر 50 بار بمباری کی ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے اتحاد میں شامل جارح ممالک کے طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر دو دونوں میں 50 بار بمباری کی۔ فوجی ترمجان کے مطابق سعودی عرب ےک مجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں میں وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ اور متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کو منہ توڑ جوابد یا جائےگا۔

News Code 1894744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =