پاکستان میں ابو بکر کی ماں کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گيا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاول پور کی تحصیل احمد پو شرقیہ میں ایک شخص نے اپنی بھانجی کے ساتھ ابو بکر کے ناجائز تعلقات کی بنا پر ابو بکر کی ماں کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کان شانہ بنادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاول پور کی تحصیل احمد پو شرقیہ میں ایک شخص نے اپنی بھانجی کے ساتھ ابو بکر کے ناجائز تعلقات کی بنا پر ابو بکر کی ماں کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کان شانہ بنادیا۔

اطلاعات کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بھانجی کے ساتھ ناجائز تعلقات کی بنا پر نوجوان ابو بکرکی ماں کو گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد اجتماعی زيادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ احمد پور شرقیہ کے تھانہ نوشہرہ جدید کی پولیس کے مطابق بستی واہی موچیاں کے اسماعیل کو شک تھا کہ بستی کے نوجوان ابوبکر کے اس کی بھانجی نادیہ سے ناجائز تعلقات ہیں۔ ملزم نے اس بات کا بدلہ لینے کے لیے اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ابوبکر کی والدہ نسیم بی بی کو گن پوائنٹ پر اس کے گھر سے اغوا کیا اوراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم اسماعیل اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتارنہ ہو سکا ہے۔

News Code 1894717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =