19 اکتوبر، 2019، 8:19 PM

پاکستان میں مارشل لا کے کوئی امکانات نہیں

پاکستان میں مارشل لا کے کوئی امکانات نہیں

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ملک میں سیاسی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مارشل لا کے کوئی امکانات نہیں ہیں اور آزادی مارچ والوں سے ایسے نمٹیں گے جیسے جمہوریت میں نمٹا جاتا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ملک میں سیاسی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مارشل لا کے کوئی امکانات نہیں ہیں اور آزادی مارچ والوں سے ایسے نمٹیں گے جیسے جمہوریت میں نمٹا جاتا ہے۔  ، ہماری کوشش ہوگی کی کہ مارچ والے اپنا اظہار پرامن انداز میں کریں، لیکن ڈنڈا بردار فورسز کی گنجائش آئین نہیں دیتا، سیاسی عمل میں مذاکرات کی گنجائش اور ایک دوسرے کا نقطہ نظر سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے، ہماری گزارش ہوگی کہ مارچ والے بھی کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے پاکستان کے مخالفوں کو تقویت ملے۔ قریشی نے کہا کہ کچھ قوتیں مسلمان ممالک میں اختلافات پیدا کرنا چاہتی ہیں لیکن پاکستان نے مسلم امہ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم کی کوشش ہے کہ خطے کا امن خراب نہ ہو، امت کے اتحاد کے مشن پر وزیراعظم ایران اور سعودی عرب کے دورے پر گئے، سعودیہ اور ایران میں کشیدگی کم ہورہی ہے، ہماری کوشش ہے امن کو آگے بڑھائیں ۔

News Code 1894712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha