11 اکتوبر، 2019، 6:17 PM

نوازشریف نے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی

نوازشریف نے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی

پاکستان کے احتساب ادارے " نیب " نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے احتساب ادارے " نیب " نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق چوہدری شوگرمل کیس کے حوالے سے نیب کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ نیب نے انکشاف کیا کہ نوازشریف نے بھتیجے یوسف عباس اور صاحبزادی مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ ملزمان نے جعلی 11 ملین کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کرنے کا دعویٰ کیا، جب کہ ٹرانسفر کئے جانے والے شیئرز نوازشریف کو 2014 میں واپس کر دئیے گئے تھے۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوہدری شوگرملز اور شمیم شوگرملز میں 1992 سے لے کر 2016 تک 2 ہزار ملین کی انوسٹمنٹ کی گئی۔ نواز شریف نے 1992 میں شوگر ملز کے لئے ایک آف شور کمپنی سے 1 کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض ظاہر کیا، لیکن جس کمپنی سے قرض لیا گیا اس کے اصل مالک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق چوہدری شوگر مل کے آغاز کے لئے شریف فیملی نے اپنی ہی 9 کمپنیوں سے 20 کروڑ 95 لاکھ  قرض لیا، مل کے قیام کے لئے ایک کروڑ 53 لاکھ  ڈالرکا قرض دیگر ذرائع سے بھی حاصل کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف 1992 میں 43 ملین شیئر کے مالک تھے، ان کے پاس 1992 میں اتنے شیئر کہاں سے آئے یہ نہیں بتایا گیا، جب کہ ان کے اثاثے بڑھے، اس وقت نوازشریف پنجاب کے وزیراعلیٰ اور وزیر خزانہ بھی رہے، نوازشریف نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کسی سوالات کے جوابات ہی نہ دئیے۔

News Code 1894491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha