9 اکتوبر، 2019، 1:37 PM

پاکستان کے وزير اعظم کی چین کے صدر سے ملاقات

پاکستان کے وزير اعظم کی چین کے صدر سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چینی مفادات پراس کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چینی مفادات پراس کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔  پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور چینی صدر شی جنگ پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ وزیرخارجہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیرریلوے، مشیر تجارت اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، دونوں رہنماوں نے خوشگوار ماحول میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات مزید مضبوط اور وسیع تر کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو کشمیر میں بھارتی اقدام سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے لاکھوں کشمیریوں کے مسلسل لاک ڈاؤن نے انسانیت سوز صورتحال پیدا کر رکھی ہے، خطے میں امن کے لیے کشمیر سے کرفیو فوری ہٹایا جائے۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں،مستقبل میں پاک چین تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہوں گے ، پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کےلیے غیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔

News ID 1894428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha