9 اکتوبر، 2019، 1:30 PM

ہمیں علمی بنیاد پر 4 لاکھ کمپنیوں تک پہنچنے کی جد وجہد کرنی چاہیے

ہمیں علمی بنیاد پر 4 لاکھ کمپنیوں تک پہنچنے کی جد وجہد کرنی چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کی ممتاز اور برتر علمی شخصیات اور ماہرین سے ملاقات میں فرمایا: ہمیں علمی بنیاد پر 4000 کمپنیوں سے 4 لاکھ کمپنیوں تک پہنچنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج صبح ملک کی ممتاز اور برتر علمی شخصیات اور ماہرین نے ملاقات کی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ دو دہائیوں سے ملک میں جاری علمی اور سائنسی کوششوں اور کاوشوں کے جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں علمی بنیاد پر 4000 کمپنیوں سے 4 لاکھ کمپنیوں تک پہنچنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔ رہبر معظم نے فرمایا: ہم سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اعلی درجات تک پہنچ گئے ہیں لیکن ہمیں یہیں پر متوقف نہیں ہونا چاہیے بلکہ علمی ریسرچ کے سلسلے میں نئے دریچوں کو باز کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے موجودہ دور میں ملک میں علمی سرعت اور پیشرفت کوحیاتی ، اہم اور ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران کا ہر ممتاز محقق، دانشور اور ماہر ایران کا پارہ تن ہے۔ اور ممتاز ماہرین کی مشکلات کو اسٹراٹیجک سند کے مطابق حل کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے مسائل اور مشکلات کے بارے میں جوانوں کی خاص توجہ کو قابل تعریف اور  تحسین قراردیتے ہوئے فرمایا: علم و سائنس کے شعبہ میں ملک میں جاری حرکت کا استمرار بہت ضروری ہے اگرچہ بعض علمی شعبوں جیسے نینو اور بائیوٹیکنالوجی میں ایران کا رتبہ اعلی اور بلند ہے لیکن ہمیں یہیں پر متوقف نہیں ہونا چاہیے بلکہ سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر علمی شعبوں میں  پیشرفت اور ترقی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے علمی روڈ میپ کو بہت ہی اہم  قراردیا اور اس کے نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: علمی میادین میں جوانوں کا حضور بہت ضروری ہے اور اس سلسلے میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دینی اصولوں اور قومی شرافت کو ممتاز دانشوروں کے لئے دو اہم عناصر قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی دانشور جب اسلامی ثقافت اور ایرانی ثقافت سے آرستہ ہوگا تو وہ ملک و قوم کی حیات کا باعث اور ان کا روح رواں بن جائےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی یونیورسٹیوں میں حالیہ 40 برسوں میں علمی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہم ابھی ابتدائی راستے میں ہیں  لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی جوان آگے بڑھیں گے اور ان کی نظر مستقبل پرمرکوز ہونی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: معاندین اور مخالفین ملک کی علمی تحریک کو روکنے کے لئے  یونیورسٹیوں کے اندر تلاش و کوشش کررہے ہیں اور ہمیں معاندین ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ہمت اور تلاش و کوشش سے کام لینا چاہیے اور ان کے ناپاک منصوبوں کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ممتاز ماہرین کو اللہ تعالی کی ذات پر توکل، تقوی اور معنویت کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: جتنا بھی ممکن ہوسکے اپنے دلوں کو پاک کیجئے اور اللہ تعالی کے ساتھ اپنے رابطہ کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی کوشش کیجئے اور زبان اور عمل میں اللہ تعالی کو ہمیشہ مد نظر رکھیں۔

اس ملاقات میں بعض ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک کو در پیش بعض مسائل کی طرف اشارہ کیا۔

News Code 1894427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha