شمالی کوریا کا ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے امریکہ سے مذاکرات کے اعلان کے بعد ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ سے مذاکرات کے اعلان کے بعد ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔ جنوبی کوریا کے مطابق میزائل شمالی کوریا کے علاقے وونسان سے فائر کیے گئے۔ذرائع کے مطابق شمالی کوریا نےاپنے مشرقی ساحل پر کم از کم ایک میزائل فائر کیا جس نے 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور زمین سے 910 کلومیٹر کی اونچائی تک گیا۔

ادھر جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے اس تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے پانیوں میں گرا، جو ساحل سے 370 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے۔

News Code 1894237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =