12 ستمبر، 2019، 12:34 PM

درہ آدم خیل میں مقامی افراد نے چیتے کو مارڈالا

درہ آدم خیل میں مقامی افراد نے چیتے کو مارڈالا

پاکستان میں کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں مقامی افراد نے آبادی میں آنے والے چیتے کو مارڈالا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں مقامی افراد نے آبادی میں آنے والے چیتے کو مارڈالا۔  اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کوہاٹ اور پشاور کے درمیان واقع درہ آدم خیل میں مقامی افراد نے آبادی میں آنے والے چیتے کو مار ڈالا، چیتے کی لمبائی 4 فٹ 10 انچ، قد ڈھائی فٹ ہے۔مقامی افراد کے مطابق  چیتے کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن مقامی قبائل پرحملہ کرنے پرمارا گیا، چیتے نے درہ آدم خیل میں کافی خوف ہراس پھیلا رکھا تھا اور یہ چیتا نظام پورکی پہاڑیوں سے درہ آدم خیل آبادی کی طرف آیا تھا۔

News Code 1893693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha