10 ستمبر، 2019، 11:08 PM

ایرانی وزارت خارج کاعراقی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار

ایرانی وزارت خارج کاعراقی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کے مقدس شہر کربلا میں پیش آنے والے حادثے میں عراقی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے عراق کے مقدس شہر کربلا میں پیش آنے والے حادثے میں عراقی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہداء کے اہلخانہ سے بھی ہمدردی کو تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عراقی وزارتِ صحت نے کربلا میں بھگدڑ کے واقعے میں 31 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں 100 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حادثہ بھگدڑ مچنے اور ایک د یوارکے گرنے کی وجہ سے باب الرجا کے نزدیک پیش آیا۔

News ID 1893656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha