برطانوی وزیر اعظم کو بریگزٹ کے معاملے پر ایک اور جھٹکا

برطانوی خاتون وزیر امبر آگسٹا روُڈ نے یورپی یونین سے انخلاء کے معاملے پر نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن کی پالیسیوں سے اختلاف پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی خاتون وزیر امبر آگسٹا روُڈ نے یورپی یونین سے انخلاء کے معاملے پر نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن کی پالیسیوں سے اختلاف پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی یورپی یونین سے انخلاء کی پالیسیوں پر خود ان کی جماعت میں اختلافات بڑھتے جارہے ہیں۔ پارلیمان میں یکے بعد دیگرے ناکامیوں کے بعد وزیراعظم کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ برطانوی وزیر برائے محنت و پنشن امبر آگسٹا رُوڈ بریگزٹ ڈیل پر وزیراعظم بورس جانسن کی پالیسیوں پر شدید تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف وزارت سے مستعفی ہوگئی ہیں بلکہ اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی سے بھی راہیں جدا کرلی ہیں۔ امبر آگستا رُوڈ نے اپنا استعفیٰ ٹویٹر پر بھی شیئر کیا۔ دو روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بھائی جو جانسن نے بھی خاندان سے وفاداری اور ملکی مفاد کے مابین ملکی مفاد کا انتخاب کرتے ہوئے کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جو جانسن کا کہنا تھا کہ ملکی مفادات پر کسی رشتے اور عہدے کو فوقیت نہیں دی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم بورس جانسن کو پارلیمان میں 4 قراردادوں پر شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

News Code 1893601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =