کراچی میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں امراض قلب کے ڈاکٹر شہید

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب وہابی دہشت گردوں نے امراضِ قلب کے ماہر ڈاکٹر سیدحیدر عسکری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب وہابی دہشت گردوں نے امراضِ قلب کے ماہر ڈاکٹر سیدحیدر عسکری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح دہشت گردوں نے 58 سالہ ڈاکٹر سید حیدر عسکری کو کے ڈی اے مارکیٹ، بلاک 3 میں ڈسکو بیکری کے قریب نشانہ بنایا۔  سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گلشن شاہنواز چاچڑ کا کہنا ہے کہ واقعہ 12 بجکر 30 منٹ پر اس وقت پیش آیا، جب امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر سید حیدر عسکری کورنگی میں سرکاری ہسپتال سے ڈیوٹی کے اوقات مکمل کرنے کے بعد گلشن اقبال میں اپنی رہائش گاہ کی طرف جارہے تھے۔  پولیس کے مطابق ڈاکٹر سید حیدر عسکری کے بائیں کندھے پر گولی لگی تاہم انہیں فوراً آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

News Code 1893362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =