پاکستان کا آج کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر پاکستان میں آج کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک پاکستانی قوم " کشمیر آور " منائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر پاکستان میں آج  کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک پاکستانی قوم " کشمیر آور " منائے گی۔ " کشمیر آور" کی مرکزی تقریب شاہراہ دستور پر ہوگی جہاں وزیراعظم عمران خان ارکان پارلیمنٹ کیساتھ پہنچیں گے، وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں طلبا اور نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔

پاکستان بھر میں آج دن 12 بجے سائرن بجائے جائیں گے، سرکاری پروگرام کے مطابق دن کے 12 بجتے ہی وفاقی دارالحکومت کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک سگنل سرخ ہو جائیں گے اور قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا جائے گا۔ سرکاری ملازمین دفاتر سے نکل کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے قائدین بھی ڈی چوک میں جمع ہوں گے۔

ادھر حکومت نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی مؤخر کر دیا ہے۔ سرکاری پروگرام کے مطابق ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کے لیے جگہ کے تعین کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے جب کہ احتجاج کے لیے سول سوسائٹی اور طلبا کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر آپریشنل معاملات آدھے گھنٹے کیلیے جزوی طور پر معطل رہیں گے۔ ایئر پورٹس پر قائم دفاتر، ایوی ایشن ڈویژن ، پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارتی کے مرکزی اور ریجنل دفاتر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

News Code 1893344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =