پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 114 ملازمین برطرف

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے محکمہ تعلیم نےگھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 114 غیر حاضر اساتذہ اور دیگر نان ٹیچنگ اسٹاف کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے محکمہ تعلیم  نےگھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 114 غیر حاضر اساتذہ اور دیگر نان ٹیچنگ اسٹاف کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی کے مطابق برطرف اساتذہ اور ملازمین ڈیوٹیاں نہیں دیتے تھے اور گزشتہ کئی سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔اس کے علاوہ ان برطرف ملازمین میں بہت سے غیرقانونی اقدامات میں بھی ملوث پائے گئے، جن  کے خلاف دیگر سزاؤں کے لیے بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین کا تعلق ضلع کیچ سے ہے۔

News Code 1893107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =