کم جونگ ان نے میزائل تجربات پر معافی مانگی ہے، ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کے رہنما کم جونگ ان نے میزائل تجربات پر معافی مانگی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کے رہنما کم جونگ ان نے میزائل تجربات پر معافی مانگی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کم جونگ ان نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ عسکری مشقیں ختم ہونے کے بعد جوہری ہتھیار پر مذاکرات شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ امریکی صدر نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ انہیں شمالی کوریا کے رہنما نے مراسلہ ارسال کیا جس میں دوطرفہ مذاکرات کے آغاز پر زور دیا گیا۔ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کم جونگ ان سے جلد ملاقات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز میزائل کا پانچواں کامیاب تجربہ کیا اور محض چند گھنٹے بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ کا کم جونگ ان سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

یاد رہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں اگلے ہفتے اختتام پذیر ہورہی ہیں تاہم شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مارنے والے میزائل کے تجربات کو ’جنگی گیم‘ کے خلاف ایک احتجاج قرار دیا۔

News Code 1892847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =