9 اگست، 2019، 10:01 PM

امیر قطر کے بھائی کیخلاف اپنے عملے کو قتل کی دھمکی دینے پر مقدمہ دائر ہوگیا

امیر قطر کے بھائی کیخلاف اپنے عملے کو قتل کی دھمکی دینے پر مقدمہ دائر ہوگیا

امریکہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے بھائی کے خلاف اپنے عملہ کے دو ارکان کو قتل کرنے کی دھمکی دینے اور ایک کو زیر حراست رکھنے پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے بھائی کے خلاف اپنے عملہ کے دو ارکان کو قتل کرنے کی دھمکی دینے اور ایک کو زیر حراست رکھنے پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ شیخ خالد بن حمد آل ثانی کے خلاف 23جولائی کو امریکہ کی ایک وفاقی عدالت میں قانونی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس میں ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے اپنی امریکی سکیورٹی کے عملہ کے ایک رکن کو دوافراد کے قتل پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کو ایک تیسرے امریکی کو زیر حراست رکھنے کا حکم دیا تھا۔ اس قانونی عذر داری میں ایک اور درخواست گزار کی شکایت بھی شامل ہے۔ اس میں اس دوسرے درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ اس کو شیخ خالد کے لیے خدمات کی انجام دہی کے دوران میں ایک احاطے میں زیر حراست رکھا گیا تھا اور بندوق سے ڈرایا دھمکایا گیا تھا۔ اس نے کہا کہ اس کو دیوار سے پھاند کر بھاگ جانے کی کوشش میں زخم آئے تھے جن کے علاج کے لیے اس کو سرجری کی ضرورت پیش آئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں درخواست گزار، سکیورٹی گارڈ میتھیو پیٹارڈ اور طبی اہلکار میتھیو ایلنڈے، شیخ خالد کے لیے امریکہ اور قطر کام کرتے رہے تھے۔ شیخ خالد پر مبینہ طور پر یہ الزام عاید کیا گیا ہے کہ انھوں نے پیٹارڈ کو دو افراد کو ستمبر2017ءاور نومبر 2017 میں لاس اینجلس میں قتل کرنے کے لیے کہا تھا۔

News Code 1892821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha