پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک

پاکستان کے بھوانہ علاقہ میں جھنگ روڈ پر مسافر بس اور چنگ چی رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے بھوانہ علاقہ میں جھنگ روڈ پر مسافر بس اور چنگ چی رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ بھوانہ کے علاقے میں  جھنگ روڈ پر  پیش آیا جہاں لاہور جانے والی بس سامنے سے آنے والے چنگ چی رکشہ سے ٹکرا گئی،  حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں 5 کا تعلق ایک ہی خاندان سے  ہے۔

News Code 1892793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =