پاکستانی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں قرارداد منظور

پاکستانی پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے قرارداد متفقہ منظور کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے قرارداد متفقہ منظور کرلی ہے۔ کشمیر کی صورتحال پرپاکستانی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں حکومت و اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھارت کے کشمیر میں غیر آئینی اقدام پر شدید مذمت کی گئی۔

قرارداد میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے جب کہ  بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور سویلین آبادی پر کلسٹر بم استعمال کرنے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  کشمیر عالمی سطح پر متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا کوئی یک طرفہ حل قبول نہیں ہے، عالمی برادری بھارت کو کشمیر کے بارے میں یک طرفہ فیصلہ کرنے سے باز رکھے۔

News Code 1892783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha