مہر خبررساں ایجنسی نے نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حکم نامے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نریندر مودی حکومت کے صدارتی حکم نامے کے خلاف پٹیشن ایڈوکیٹ ایم ایل شرما نے دائر کی ہے۔ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی حکم نامہ غیرقانونی ہے کیونکہ ریاستی اسمبلی سے اس کی منظوری نہیں لی گئی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پٹیشن کی سماعت ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ روز راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا بل پیش کیا تھا اور جسے بھارتی پارلیمنٹ سے اکثریت سے منظور کرلیا۔
آپ کا تبصرہ