سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق

پاکستان کے شہر سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ مذکورہ واقعہ سرگودھا کے علاقے 126 جنوبی میں اسٹون کرشنگ انڈسٹری میں پیش آیا۔  اس حوالے سے بتایا گیا کہ ملبے تلے ایک مزدور کی لاش نکالنے کے لیے امدادی کارروائی تاحال جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹون کرشنگ انڈسٹری میں پتھر توڑنے کے لیے بلاسٹنگ کی جاری تھی کہ پہاڑی تودہ مزدوروں کے اوپر آگرا۔

واقعے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور امدادی کام شروع کر دیا گیا، جبکہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ملبے سے نکالی گئی لاشوں کی شناخت منشا، شیرا پٹھان، ہنی پٹھان، راشد مسیح، یعقوب اور ذوالفقار کے ناموں سے ہوئی جبکہ دیگر مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1892750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =