طالبان کی افغانستان میں صدارتی انتخابات روکنے کے لیےحملوں کی دھمکی دے

طالبان دہشت گردوں نے افغانستان میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات روکنے کے لیے حملوں کی دھمکی دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے افغانستان میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات روکنے کے لیے حملوں کی دھمکی دے دی ہے۔  اطلاعات کے مطابق طالبان نے صدارتی انتخابات کی مخالفت کی اور کہا کہ طالبان صدارتی انتخابات روکنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔  طالبان نے عوام پر زور دیا کہ انتخابی ریلی سے دور رہیں جنہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان نے 28 ستمبر کو انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ غیرملکی طاقتیں افغان امن عمل پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔

طالبان نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ مذکورہ انتخابات کا عمل عام لوگوں کو دھوکا دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ طالبان نے حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے شہری کارنر میٹینگز اور ریلیز سے دور رہیں جن پر ہمارے جنگجو حملہ کرسکتے ہیں۔

News Code 1892749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =